ریاض(انٹرنیشنل نیوز)سعودی عرب نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے کورونا سے بچاو کی ویکسینیشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ کورونا کی ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ حج کی ادائیگی کے خواہش مند افراد کو کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین کا مکمل کورس کرنا ہوگا.
کورونا کی ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بیان میں کہا گیاکہ حج کے لیے آنے سے قبل عازمین احتیاطاً فلو(انفلوئنزا)کی ویکسین بھی لگوا لیں۔