لاہور(نمائندہ خصوصی)محکمہ آبپاشی کے افسران کی غفلت اور نااہلی،،،فوت شدہ افراد کے خلاف نہری پانی کی چوری کے مقدمے درج کرادئیے
فوت شدہ افراد کے ورثاء نے مقدمات کے اخراج کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
عدالت نے ایس ڈی او محکمہ آبپاشی اور ایس ایچ او تھانہ راوی کو 26 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے
جسٹس انوار الحق پنوں نے ارشاد کی درخواست پر سماعت کی
درخواست گزار کی طرف سے اشفاق احمد کھرل ایڈووکیٹ پیش ہوئے
محکمہ آبپاشی نے پانچ فوت شدگان کے خلاف پانی چوری کے جھوٹے مقدمات کرادئیے، درخواست گزار
مہابت، ضابطہ،ولی، یوسف اور شریف کو وفات پائے عرصہ ہوچکا ہے، درخواست گزار
محکمہ آبپاشی نے ان پانچ فوت شدگان کیخلاف چھ مقدمات تھانہ راوی ضلع اوکاڑہ میں درج کرائے ہیں، درخواست گزار
قانون کے مطابق فوت شدہ شخص کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا جا سکتا، درخواست گزار
عدالت فوت شدگان پانچ افراد کیخلاف درج مقدمات خارج کرنے کا حکم دے، استدعا