لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب نےصوبے بھر میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے 25 افسران کے مختلف شہروں میں تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر محمد سرور کو انویسٹی گیشن ونگ لاہور سے فیصل آباد، ظفر اقبال کو سکیورٹی ڈویثرن لاہور سے سی سی پی او آفس لاہور، محمد عاصم رفیع کو آپریشنز ونگ لاہور سے پنجاب کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر فاروق آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔
محمد ارشد کو ڈولفن فورس لاہور سے سی سی پی او آفس لاہور، محمد فیاض الحق کو آپریشنز ونگ لاہور سے فیصل آباد، خالد محمود کو آپریشنز ونگ سے سی سی پی او آفس لاہور، مبارک علی کو لاہور سے فیصل آباد، ںزراحمداور مشتاق احمدکو سکیورٹی ڈویثرن سے سی سی پی او آفس لاہور، محمد سرور کو انویسٹی گیشن ونگ لاہور سے فیصل آباد،دلبرخان، محمدشفیق اورافتخاراحمد کو آپریشنز ونگ سے ٹریفک ہیڈ کوارٹر پنجاب، محمد اصغر عابد کو آپریشنز ونگ لاہور سے شیخوپورہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔
امجد ایوب، محمد افضل اور شان الہٰی کو آپریشنز ونگ لاہور سےفیصل آباد، عطا محمد،عبدالغفور، اختر علی اورمراد رسول کو انویسٹی گیشن ونگ لاہور سے گوجرانوالہ،محمد سلیم،ابراراحمد اورمحمد اختر پنوں کو ٹریننگ ہیڈ کوارٹر لاہور، محمد عمران بابرکو آپریشنز ونگ لاہور سے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرلاہورتعینات کردیا گیا۔
ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اشفاق خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔