ساہیوال میں نیب کی بڑی کاروائی ڈی پی او آفس کے دو اکاونٹنٹ گرفتار
ڈی پی او آفس ساہیوال کے دو اکاونٹنٹ محمد شفیق اورسعید کے خلاف 84 کروڑ روپے کی خرد بُرد کا الزام ہے
ساہیوال (نمائندہ خصوصی ) تفصیلات کےمطابق نیب لاہور کی ٹیم نے ڈی پی او آفس ساہیوال میں گاڑیوں کے فیول مینٹیننس اور بلز کی مد میں ہونے والی 84کروڑ روپے کی کرپشن کے کیس میں پولیس کے دو اکاونٹنٹ احمد سعید اور محمد شفیق کو گرفتار کر لیا ہے
ان کے خلاف چوراسی کروڑ روپے کی کرپشن کا کیس تھا جس کی نیب لاہور میں انکوائری چل رہی تھی اس کروڑوں روپے کی خرد بُرد میں نیشنل بنک کے کلیئرنس آفیسر محمد اقبال بھی ملوث تھے جو فرار ہو چکے ہیں نیب لاہور کی ٹیم نے چند روز پہلے ڈی پی او آفس ساہیوال کا دورہ کیا تھا اور 2013 سے 2018 تک کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا
اور تحقیقات شروع کر رکھی تھیں جبکہ مقامی پولیس کے ترجمان ملک غلام عباس نے اس کی سختی سے تردید کردی تھی اور اس اطلاع کو من گھڑت اور گمراہ کُن قرار دیتے ہوئے بیان دیا تھا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے نیب والے پہلے بھی آتے جاتے رہتے ہیں وہ تو ملنے آئے تھے