اداکارہ جگن کاظم

زندگی کے تجربات نے مجھے خود کو سمجھنے میں بہت مدد دی‘ جگن کاظم

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف میزبان اور اداکارہ جگن کاظم نے کہا ہے کہ زندگی کے تجربات نے مجھے بدلنے اور اپنے آپ کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے والد سید عباس کاظم کے قتل اور والدہ کے ساتھ اپنے پیچیدہ تعلقات سمیت بچپن کے مشکل حالات پر کھل کر بات کی۔

والد کی موت کا ذکر کرتے ہوئے جگن کاظم نے بتایا کہ میری زندگی کا سب سے تکلیف دہ لمحہ وہ تھا جب مجھے میرے والد کے قتل کی خبر ملی اس وقت میری عمر 21 سال تھی۔ اس دوران لوگوں کی حقیقت جاننے اور زندگی کے کئی تلخ پہلو دیکھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے بتایا کہ والد نے مجھے زندگی کے بہت سے سبق سکھائے، میں اس بات کا افسوس بھی کرتی ہوں کہ والد بہت جلد دنیا سے چلے گئے اور انہیں اپنی بیٹی کی کامیابیاں دیکھنے اور ان پر فخر کرنے کا موقع نہیں ملا۔جگن کاظم نے اپنے والدین کی طلاق کو بھی اپنے مشکل رویے کی ایک بڑی وجہ قرار دیا اور بتایا کہ میں باری باری اپنے والدین کے گھروں میں رہا کرتی تھی، جبکہ میرے والد بہت غصے والے اور سخت مزاج تھے والدین کی علیحدگی کی وجوہات میں شامل تھا۔ جگن کاظم نے کہا کہ وقت کے ساتھ زندگی کے تجربات نے مجھے بدلنے اور اپنے آپ کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں