اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، فاطمہ ثناء ٹیم کی قیادت کریں گی۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز 4 مئی سے کراچی میں ہوگا،پہلا میچ 4 مئی، دوسرا 6 مئی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 9 مئی کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 سے 15 مئی تک منعقد ہوگی۔مومنہ ریاست کو پہلی مرتبہ قومی ویمن ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور تسمیہ رباب شامل ہیں۔زمبابوے ویمن ٹیم اپنے پہلے دورہ پاکستان کے لیے 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔ ریزروز کھلاڑیوں میں ارم جاوید، ایمان فاطمہ، سائرہ جبین، طوبیٰ حسن اور عنبر کائنات جبکہ پلیئر سپورٹ پرسنل میں عائشہ اشعر (ٹیم منیجر)، وہاب ریاض (مینٹور/ہیڈ کوچ)، عبدالرحمان (اسپن بولنگ کوچ)، عمید آصف (فاسٹ بولنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، عمران فرحت (بیٹنگ کوچ)، محمد ارسلان (میڈیا منیجر)، ولید احمد (اینالسٹ)، معین (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، تحریم سمبل (فزیوتھراپسٹ) اور کرن شہزادی (مسیوز)شامل ہیں
٭٭٭٭٭












