زلمی کا کم بیک یا یونائیٹڈ کی تسلسل؟ آج بڑا ٹاکرا راولپنڈی میں

ویب ڈیسک
14 اپریل 2025

راولپنڈی میں آج پی ایس ایل 10 کا بڑا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا، جہاں دونوں ٹیمیں مختلف انداز میں میدان میں اتریں گی۔

یونائیٹڈ نے اپنے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔ ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیسن ہولڈر نے 4 وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا، جبکہ کولن منرو (59*) اور سلمان علی آغا (41*) نے بیٹنگ میں عمدہ کھیل پیش کیا۔

دوسری جانب زلمی کا آغاز کچھ خاص نہ رہا، جب انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 80 رنز سے شکست ہوئی۔ کوئٹہ کے اسپنر ابرار احمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سعود شکیل اور فن ایلن کی نصف سنچریاں فتح کا سبب بنیں۔

شائقین کرکٹ کی نظریں اب اس بات پر لگی ہیں کہ آیا یونائیٹڈ اپنی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھ پائے گی یا زلمی بھرپور کم بیک کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں