رانا تنویر حسین

زرعی اصلاحات اورترقی کیلئے چین کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط ہوگئے ہیں’ رانا تنویر حسین

ہانگژو (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ زرعی اصلاحات اورترقی کیلئے چین کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط ہوگئے ہیں،چین زرعی اصلاحات میں نہ صرف پاکستان کی مدد کرے گا بلکہ اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری بھی کی جائے گی۔ رانا تنویر حسین نے چین میں ہانگژو میںچانگفا گروپ کے زرعی ترقی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا جبکہ زرعی مشینری ہاویسٹرز ٹریکٹرز اور زرعی آلات کا معائنہ کیا ۔

رانا تنویر حسین نے بتایا چین کے ساتھ زرعی ترقی کے ایم او یوز پر دستخط ہوگئے ہیں ،چین ہمارے نوجوانوں کو پہلے ہی زرعی ترقی کیلئے تربیت دے رہا ہے ، ایم او یوز کے تحت پاکستان کو جدید ترین مشینری بھی دی جائے گی جس سے پاکستان میں زرعی انقلاب آئے گا ۔انہوں نے کہا چین پاکستان میں زرعی شعبہ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لارہا ہے ۔

چین پاکستان میں ایشیا ء کی سب سے بڑی گارمنٹس سٹی بنانے کا بھی ارادہ رکھتا ہے ،چین ہمارا وہ دیرینہ دوست ہے جس نے ہمیشہ ہر میدان میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں