کراچی(نمائندہ خصوصی) ڈویثرنل سپرنٹنڈنٹ آفس سٹی کراچی نے اسپیشل ٹرین میں قرنطینہ سنٹر قائم کرنے کا کردیا۔ پاکستان ریلویز کراچی ڈویژن نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظریہ اقدام اٹھایا گیا۔
کینٹ اسٹیشن کراچی پر قائم قرنطینہ سنٹر میں ریلویز کے ملازمین اور ورکرزکو رکھا جائے گا۔ قرنطینہ سنٹر ٹرین 3 اے سی سلیپر اور 2 اے سی بزنس پر مشتمل ہے۔
پانچ کوچز میں 36 لوگوں کو آسولیشن میں رکھنے کے گنجائش ہے جس کو ضرورت پڑنے پر بڑھایاجا سکتا ہے۔ایمرجنسی آئسولیشن رومز کا مقصد کرونا وائرس کے مشتبہ افراد کو آئسولیشن فراہم کرنا ہے۔
آئسولیشن رومز میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کے لیئے ہر ممکن سہولت کا اہتمام کیا گیا ہے۔پاکستان ریلویز کا میڈیکل اسٹاف چوبیس گھنٹے ایمرجنسی آئسولیشن رومز میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دے گا۔ضرورت پڑنے پر سندھ حکومت بھی آئسولیشن رومز استعمال میں لا سکتی ہے۔کراچی کینٹ اسٹیشن پر قرنطینہ سینٹر میں ریلویز کا میڈیکل عملہ تعینات ہوگا۔