• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
اعظم نذیر تارڑ

ریاستی مفادات کو سیاسی وابستگیوں پر فوقیت دی جائے،اعظم نذیر تارڑ

News Editor by News Editor
جون 24, 2023
in پاکستان
0 0
0

واشنگٹن ڈی سی( نمائندہ خصوصی)وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سمندر پارپاکستانی ملک کا بیش قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے نہ صرف ہمیشہ وطن عزیز کی شان بڑھائی ہے بلکہ مشکل کی ہر گھڑی میں مادر وطن کی آواز پر لبیک کہا ہے،

پاکستان ہم سب کی پہچان ہے اور ہم اس کے وقار کے محافظ و علمبردار ہیں،دیارِ غیر میں ریاستی مفادات کو اپنی سیاسی وابستگیوں پر فوقیت دی جائے۔ سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے معززین سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ قانون نے کہا کہ بدقسمتی سے بعض مفاد پرست عناصر کی جانب سے سمندر پار پاکستانی کمیونٹی میں تفرقہ ڈالنے اور انہیں اپنے ہی وطن اور حکومت سے بدگمان کرنے کی خاطر انتہائی مضحکہ خیز پراپیگنڈہ کیا جار ہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف سمندر پار پاکستانیوں کو اپنے ہی ملک کے خلاف بیرونی حکومتوں اور قانون سازوں سے رجوع کے لئے اکسایا جا رہا ہے وہاں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی کہانیوں سے انہیں اپنے سفارخانوں اور وطن واپسی کے حوالے سے گمراہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کے حوالے سے حکومت پاکستان کی جانب سے نہ تو کوئی لسٹ بنائی گئی ہے اور نہ اس حوالے سے کوئی اور ایسا اقدام اٹھایا گیا ہے۔وزیر قانون نے کہا کہ اوورسیز ہمارا حصہ ہیں، ہمارا اور آپ کا رشتہ دائمی ہے۔

سمندر پار پاکستانی ملک کی شان ہیں اور پاکستان ہی ان کی اصل پہچان ہے۔ پاکستان کا وقار سربلند رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔امریکہ میں سفیر پاکستان مسعود خان اور کمیونٹی رہنما ساجد تارڑبھی وزیرِ قانون کے ہمراہ تھے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان اور کابینہ اراکین کے جذبات مشترک ہیں اور کابینہ کا ہر رکن بیرون ملک پاکستانیوں کو اپنا اثاثہ مانتا ہے اور دل و جان سے ان کی قربانیوں کا مشکور ہے۔ نو مئی کو شہداء کی بے حرمتی،

سرکاری املاک کو نقصان پہنچائے جانے اور وطن عزیز اور ریاستی اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی مذموم سازش اور اس میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی پر بات کرتے ہوئے وزیرِ قانون نے کہا کہ ملک کی دونوں بڑی سیاسی قوتوں کی تاریخ جمہوری جدوجہد سے بھری پڑی ہے تاہم سیاسی جدوجہد اور فتنہ گیری و ملک دشمنی کے فرق کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مہذب معاشرہ اپنے قابل فخر اداروں اور شہدا پر حملہ برداشت نہیں کرسکتا اور اس حوالے سے قانون اپنا راستہ اختیار کرتا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے کسی ممکنہ واقعات کا تدارک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بھی بے بنیاد پراپیگنڈے کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ سرکاری املاک کو نذر آتش کرنے والوں اورایسے شرپسند عناصر کہ جن کے مختلف واقعات میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں کے خلاف ملک کے آئین اور قوانین کے تحت ہی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.

وزیرِ قانون نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی کسی بھی گمراہ کن معلومات پر کان دھرنے سے پہلے متعلقہ سفارت خانوں اور حکومت پاکستان کے اداروں سے اس کی تصدیق کریں تاکہ پراپیگنڈے میں ملوث عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا جاسکے۔ کمیونٹی اراکین کی جانب سے مختلف تجاویز اور سیاسی عمل میں ان کی شرکت کو یقینی بنانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرِ قانون نے کہا سیاسی عمل میں بھرپور حصہ لینا سمندر پار پاکستانیوں کا حق ہے تاہم اس حوالے سے جلد بازی اور بلا سوچے سمجھے کوئی قدم اٹھانا نتیجہ خیز ثابت ہونے کی بجائے جمہوریت اور جمہوری عمل کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور انکی نمائندگی کے حوالے سے متعدد تجاویز زیر غور ہیں تاہم اس حوالے سے تمام سیاسی قوتوں کا اتفاق رائے ہی بہتر حکمت عملی اختیار کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ شرکاء کی جانب سے لندن اور امریکہ کے لئے پی آئی اے کی پروازوں میں اضافے کی تجویز پر بات کوتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ سابقہ دورحکومت میں قومی ائیر لائن کے امیج کو پہنچائے جانے والے نقصان کے ازالے کے حوالے سے مسلسل کوشش کی جا رہی ہے۔

تاہم اس کے لئے وقت درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ائیر انڈسٹری کے معاملات کو منظم کرنے کے حوالے سے مفصل قانون سازی کا عمل جاری ہے جس کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیرقانون نے کانگریس کے مختلف اراکین جن میں ایلیکس مونی،جم بیئرڈ، اینڈی ہیرس اور کانگریسی رکن شیلا جیکسن لی شامل ہیں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ لیگل بیورو کے سینئر اہلکار رچرڈ وائیسک اور ان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ قانون نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے خصوصاً شعبہ قانون کے طلباء کے تبادلے اور اس حوالے سے ٹیکنالوجی کو برؤے کار لاتے ہوئے متعلقہ اداروں کے درمیان روابط بڑھانے اور طلبائکو قانون کی جدید تربیت دینے کے حوالے سے تعاون میں اضافے پر زور دیا۔ امریکی وفد کی جانب سے وزیر قانون کی تجویز کا خیر مقدم کیا گیا۔ وزیر قانون نے اپنے دورے کے دوران امریکی میڈیا نمائندگان سے بھی بات چیت کی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اعظم نذیر تارڑنمائندہ خصوصی
Previous Post

سپریم کورٹ میں آئین اور قانون پر عمل داری کی بات ہوتی ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

Next Post

انتخابی سیاست میں سرگرم نہیں رہوں گا،مفتاح اسماعیل ن لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے مستعفی

News Editor

News Editor

Next Post
انتخابی سیاست

انتخابی سیاست میں سرگرم نہیں رہوں گا،مفتاح اسماعیل ن لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے مستعفی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading