نیویارک (نیوز ڈیسک)یونی پولر بالادستی کو مسترد کرتے ہیں، روس نے یوکرین امن مذاکرات نیو ورلڈ آرڈر کے قیام سے مشروط کردیے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کے دوران سرگئی لاروف نے کہا کہ یوکرین کے ساتھ مذاکرات صرف نیو ورلڈ آرڈر کے قیام کے مرکزی نقطے کے تحت ہی ہو سکتے ہیں، ایسی بات چیت کیلئے تیار ہیں جو نیو ورلڈ آرڈر بنانے پر بات کرے۔
سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ روسی مفادات کو نظرانداز کر کے کوئی بھی مذاکرات نہیں ہو سکتے تاہمنیو ورلڈ آرڈر کے قیام کے اصولوں پر بات چیت ہو سکتی ہے، روس کسی ایک کی بالادستی والے یونی پولر ورلڈ آرڈر کو تسلیم نہیں کرتا۔
کریملن نے کہا کہ روس کی چین، فرانس اور یورپی یونین کمیشن کے ساتھ اہم معاملات پر بات چیت شروع ہو گئی ہے، روس کا کہنا ہے کہ اہم بات چیت کے باوجود یوکرین تنازعے کے معاملے پر چین اپنے موقف پر مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے۔