ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے گزشتہ روز 28ویں کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں ان کی ملاقات پرانی ساتھی اداکارہ رانی مکھرجی سے ہوئی اور ان کے ملنے سے پرستار ماضی کی خوبصورت یادوں میں کھو گئے۔
شاہ رخ خان کے فین کلب اکائونٹ سے فلم فیسٹیول کی کئی تصاویر شیئر کی گئیں۔ایک تصویر میں رانی مکھرجی شاہ رخ خان کا ہاتھ چوم رہی ہیں جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔تصویر دیکھ کر کئی مداحوں نے مشہور زمانہ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں دونوں فنکاروں کی جوڑی اور ان کے رومانس کو یاد کیا۔