دودی خان

راکھی ساونت حقیقت میں ویسی نہیں ہیں جیسی میڈیا دکھاتا ہے‘ دودی خان

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکار دودی خان نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے موصول ہونے والی شادی کی پیشکش سے متعلق پہلی بار کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ دودی خان حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ راکھی ساونت حقیقت میں ویسی شخصیت نہیں ہیں جیسی وہ میڈیا پر دکھائی دیتی ہیں۔

اداکار نے کہا کہ جیسے لوگ میرے ٹیٹوز اور میڈیا امیج کی وجہ سے مجھے جج کرتے ہیں لیکن حقیقت میں مجھے مختلف پاتے ہیں ایک سنجیدہ انسان اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے والا شخص۔ جب لوگ مجھ سے ملتے ہیں تو ان کی رائے بدل جاتی ہے، اسی طرح راکھی ساونت بھی حقیقت میں ویسی نہیں ہیں جیسی وہ میڈیا پر نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راکھی بہت پیاری، معصوم، ایماندار اور محبت کرنے والی انسان ہیں۔

وہ میری بہت اچھی دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی،ہمارا تعلق بہت قریبی ہے۔ یقینا میں ہر بات میڈیا پر شیئر نہیں کر سکتا کیونکہ سوشل میڈیا پر لوگ باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ 2025 میں راکھی ساونت کی جانب سے دودی خان کو شادی کی پیشکش کیے جانے کی خبریں پاکستان اور بھارت میں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔ بعد ازاں دودی خان نے اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں