ا سلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کو دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت ایمل ولی خان کو ملنے والی دھمکی کو سنجیدگی سے لے اور ان کی سکیورٹی کو یقینی بنائے۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے ایمل ولی خان سے بھرپور یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت ایمل ولی خان کو ملنے والی دھمکی کو سنجیدگی سے لے اور ان کی سکیورٹی کو یقینی بنائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں،انکو ملنے والی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایمل ولی خان اور انکے خاندان کے دیگر افراد کی سکیورٹی یقین بنانے کیلئے تمام وفاقی و صوبائی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ خیبر پختونخواہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال انتہائی تشویشناک ہیں، پہلے بھی توجہ دلا چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ اسلام آباد میں جھوٹ کی سیاست کرنے کے بجائے سیاسی قائدین کو ملنے والی دھمکیوں اور امن و امان کی صورتحال پر توجہ دیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وفاقی حکومت ایمل ولی خان کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔