کراچی(نیوز ڈیسک)ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج)اتوارکو طلب کر لیا گیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج)اتوار 17مئی بروز اتوار بمطابق 29ذیقعدہ کو طلب کر لیا گیا ہے، چاند کی رویت کے بعد عیدالاضحی کی تاریخ کا بھی فیصلہ ہو جائے گا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ اجلاس پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی میں طلب کیا گیا ہے، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔
زونل اور ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی شام اپنے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے، چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔دوسری جانب سپارکو نے پیشگوئی کر رکھی ہے کہ ذوالحجہ کا چاند 17مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، اس طرح عیدالاضحی 27مئی کو ہونے کی قوی توقع ہے۔