لاہور(کرائم رپورٹر)دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 200 آئی بی اوز آپریشن کیا ،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 23 دہشت گرد گرفتار کئے گئے.
،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی کارروائی لاہور ۔جہلم ۔سیالکوٹ ۔راولپنڈی ۔گجرات میانوالی.سرگودھا ۔فیصل اباد ۔ میں کی گئی میں کی گئی ،
لاہور سے فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشت اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار، دہشت گردوں سے لاہور کے ایک اہم تعلیمی ادارے کے نقشے بھی برآمد ہوئے ۔
دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد.آئی ای ڈی بم 4_۔ڈیٹونیٹر 33.حفاظتی فیوز تار 75فٹ ۔ پمفلیٹ نقدی اور برآمد، دہشت گردوں کی شناخت عبدالرزاق ۔محمد اسماعیل ۔وجاہت علی ۔یوسف رضا ۔نسیم اللہ ۔نذر اللہ ۔ابوبکر ۔طارق ۔نسیم زمان ۔شاہد نواز وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے.
متعلقہ حکام نے بتایا کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کاروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے ، ہم نےرواں ہفتے میں 9471 کومبنگ آپریشنز کے دوران1033 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں21708 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں