آصف زرداری

دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کیلئے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،آصف زرداری

کراچی(نیوز ڈیسک)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کیلئے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔صدر مملکت سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، خصوصا خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف پاک افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کیلئے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم قومی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں