لاہور(نمائندہ خصوصی) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس سردارعلی خان کو اوایس ڈی بنا دیا گیا۔ طارق مسعود یاسین ایڈیشنل کو آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر تعینات کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکشین کے مطابق شاہد حنیف کوایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سی پی او پنجاب، غلام رسول زاہدکوایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب، علی عامر ملک کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ سی پی او آفس تبادلہ کردیا گیاہے۔
نوٹیفکشین کے مطابق فاروق مظہرایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب، فیاض احمد دیوکا ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب، ایڈیشنل آئی جی احسان طفیل کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہورخدمات جاری رکھیں گے۔
وقاص نزیرکو ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او آفس پنجاب، ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدے سے تبدیل کردیا گیا۔ اکبر ناصر خان کو چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سیٹیز اتھارٹی سے تبدیل کرکے ڈی آئی جی ٹیلی کمیونکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ تعینات کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان کوپروموشن کے بعد ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب اپنی خدمات جاری رکھنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ زبیر احمد دریشک کو آرپی او ملتان سے آر پی او بہاولپور تعینات کردیا گیا۔ ڈی آئی جی محبوب راشد کو ڈی آئی جی سکیورٹی لاہور تعینات کردیا گیا۔ ڈی آئی جی طارق عباس قریشی کو ڈی آئی جی ہائی پولیس پٹرول تعینات کردیا گیا۔ ڈی آئی جی رائے طاہر کو پروموشن کے بعد ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اپنے خدمات جاری رکھنے کے احکامات جاری کردئیےگئے۔
ڈی آئی جی اختر عباس کو پنجاب کانسٹیبلری سے ڈی آئی جی ایلیٹ پنجاب تعینات کردیا گیا۔ غلام محمود ڈوگر کو ڈی آئی پرکیورمنٹ پنجاب تعینات کردیا گیا۔ ڈی آئی جی وقاص نذیر کو ڈی آئی جی انفارمیشن ٹکنالوجی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔