• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
ڈیموکریسی سمٹ

دنیا کو حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے نہ کہ” ڈیموکریسی سمٹ” کی، رپورٹ

News Editor by News Editor
مارچ 29, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)رواں ہفتے امریکہ کے زیر اہتمام دوسری "ڈیموکریسی سمٹ” کا آغاز ہوا۔ اگرچہ سمٹ کا موضوع "جمہوریت بمقابلہ مطلق العنانیت” رکھا گیا ، لیکن منتظمین نے "جمہوریت” کے جھنڈے تلے نظریاتی لکیریں کھینچیں، گروہوں اور دھڑوں کو تشکیل دے کر دنیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی۔ سمٹ کا یہ مقصد واضح طور پر نظر آنے لگا، اور "ڈیموکریسی سمٹ” کے ذریعے جمہوریت کی روح سے انحراف اور اسے کچلنا بھی خود کانفرنس کے لئے سب سے بڑی ستم ظریفی بن گئی ۔

بعض تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی کہ "ڈیموکریسی سمٹ” کے کنوینئر کی حیثیت سے امریکہ نے جمہوری اصولوں اور نظام کے تعین میں عالمی رہنما کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی۔ لیکن ماضی کے "ڈیموکریسی سمٹ” کے نتائج کو دیکھتے ہوئے اس کانفرنس نے "جمہوریت اور ترقی کے درمیان تعلقات” کے اہم ترین سوال کا جواب نہیں دیا اور خود مختاری اور انصاف کے درمیان توازن کو حل کرنے میں ناکام رہا۔ جیسا کہ سابق جاپانی وزیر اعظم یوکیو ہتویاما نے نشاندہی کی کہ ، "تشویش ناک رجحان یہ ہے کہ کچھ مغربی ممالک مخالف اقدار پیدا کر رہے ہیں، نام نہاد ‘جمہوریت بمقابلہ مطلق العنانیت’ اور ‘آزادی بمقابلہ آمریت’ سمیت بیانات کو ہوا دے رہے ہیں، جو لامحالہ اخراج پسندی ، محاذ آرائی اور پاپولزم میں اضافے کا باعث بنے گا ۔

قدیم یونان میں براہ راست جمہوریت کے عمل سے لے کر 13 ویں صدی میں برطانوی پارلیمنٹ میں پیدا ہونے والی نمائندہ جمہوریت ،اور پھر 1917 میں روس میں ابھرنے والے سوشلسٹ نظام تک ، لوگ مرکزیت کی مخالفت کرنے اور آزادی اور وقار کے لئے لڑنے کے لئے جدوجہد کرتے رہے ہیں۔ تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ مغربی سیاسی بالادستی کے قیام کے بعد مغربی طرز کی جمہوریت کو خاص طور پر عالمگیر اقدار کی بلندی اور حیثیت دی گئی ، بین الاقوامی نظریاتی میدان میں مغربی تسلط کی بنا پر ایک بہتر انسانی سماجی نظام کی تلاش کو مصنوعی طور پر روک دیا گیا ہے اور مغربی طرز کی جمہوریت اور مغرب مخالف جمہوریت، صحیح اور غلط کے سادہ اور خام فیصلے کے پیمانوں میں تبدیل ہو چکی ہے۔ اگرچہ اب تک انسانیت جمہوری نظام پر اتفاق رائے کر چکی ہے لیکن جمہوری نظام کی مخصوص شکل کی تفہیم میں فرق انسانی تاریخ کا سب سے بڑا تصوراتی ٹکراؤ بن چکا ہے جس کی وجہ سے انسانوں کے درمیان گہری خلیج پیدا ہوئی ہے۔

"مغربی طرز کی جمہوریت یا تباہی، یہ ایک سوال ہے”، یہ وہی سوال ہے جو نام نہاد "ڈیموکریسی سمٹ” متکبرانہ انداز میں دنیا کے سامنے اٹھا رہی ہے۔تاہم، یہ ایک جعلی تصور ہے۔ اسی طرح کے بہت سے حالات میں امریکہ اور مغرب نے بارہا یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ "کھلے معاشروں، مشترکہ اقدار اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں”۔ تاہم لوگوں کو پوچھنا پڑتا ہے کہ : "مشترکہ اقدار” کس کی اقدار ہیں؟ ایک کھلی دنیا کس طرح مصنوعی طور پر تخلیق کردہ، اقتدار اعلی سے بالاتر اور تسلط پسند نام نہاد "مشترکہ قدر” کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے؟ یہ واقعی ایک سوال ہے.
بین الاقوامی برادری کو پائیدار ترقی اور عدل و انصاف کے درمیان توازن کی ضرورت ہے ۔ اس طرح کے مطالبات کو نظر انداز کرنا اور اپنی نام نہاد جمہوریت کو دوسرے ممالک پر مسلط کرنا یا یہاں تک کہ دوسرے ممالک پر نام نہاد "جمہوری تبدیلی” کو عملی طور پر نافذ کرنا جمہوریت کی روح کو پامال کرتا ہے۔ دنیا کو "ڈیموکریسی سمٹ” کی ضرورت نہیں جس میں گروہ پسندی ، بالادستی اور لوٹ مار کا فلسفہ غالب ہے، بلکہ حقیقی جمہوریت درکار ہے ۔ صرف جمہوریت کی حقیقی روح کو آگے بڑھا کر، ہر قسم کے جعلی جمہوری نقاب اتار کر اور بین الاقوامی تعلقات کی جمہوریت کو خلوص دل سے فروغ دے کر ہی ہم انسانی ترقی کے نصب العین کو مسلسل فروغ دے سکتے ہیں۔ امریکی اتحادیوں سمیت بہت سے لوگوں کے لیے ” امریکی آفاقی جمہوریت” میں غرق ہونے کا خیال اب فرسودہ ہو گیا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: حقیقی جمہوریتڈیموکریسی سمٹ
Previous Post

چین کی امریکہ اور تائیوان کے درمیان ہر قسم کے سرکاری تبادلے کی سختی سے مخالفت

Next Post

ہمارا مقصد قانون کی حکمرانی ہے ، اداروں میں تصادم نہیں چاہتے ،پیپلزپارٹی

News Editor

News Editor

Next Post
پیپلزپارٹی

ہمارا مقصد قانون کی حکمرانی ہے ، اداروں میں تصادم نہیں چاہتے ،پیپلزپارٹی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading