لاہور: نیب لاہور نے چوہدری شوگر مل کیس میں نوازشریف کے تینوں بچوں مریم، حسن اور حسین نواز کے علاوہ بھتیجے عبدالعزیز عباس شریف کو آج طلب کیا تھا، چاروں افراد کو چوہدری شوگر مل میں شیئر ہولڈرز ہونے کی وجہ سے طلب کیا گیا تھا،
مریم نواز آج نیب لاہور میں تین رکنی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئیں، نیب ٹیم نے مریم نواز سے سوال کیا کہ 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی رقم آپکے اکاونٹ میں کیسے اور کس سلسلے میں آئی، مریم نواز نے جواب دیا کہ مجھے معلوم نہیں، میاں شریف اور عباس شریف کو علم ہوگا
جس کے جواب میں نیب ٹیم نے کہا کہ آپکے علم میں ہے کہ میاں شریف اور عباس شریف فوت ہوچکے ہیں، آپ کے ۱ کروڑ کے شیئرز ہیں اور آپ کہہ رہی ہیں مجھے علم نہیں، اگر آپ مطمئن نہیں کریں گی تو آپکو مجرم سمجھا جائے گا،ذرائع کے مطابق مریم نواز نے نیب ٹیم سے کافی پینے کی بھی فرمائش کی
نیب کی تحقیقات میں شریف خاندان کی ملکیت چوہدری شوگر مل کے زریعے منی لانڈرنگ اورمریم نواز کے غیر ملکی شخصیات سے مالیاتی تعلقات کا بھِی انکشاف ہواہے،
مریم نواز سے متحدہ عرب امارات کے سعید سیف بن جابر السعودی، نصیر عبداللہ لوٹھ، برطانیہ کے شیخ ذکاالدین ہانی اور سعودی عرب کے احمد جمجون سے کاروباری تفصیلات کے بارے میں پوچھا گیا، نیب نے مریم نواز سے قرضوں اور سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں
نیب نے مریم نوازسے اس بارے میں بھی جواب مانگا ہے کہ ٹی ٹی کے ذریعے منتقل ہونے والی رقوم کہاں کہاں سے آئیں جبکہ زمین کی خریداری کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔