کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ عظمی طاہر نے اداکار دانش تیمور کو مغرور قرار دیدیا۔حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا جس دوران انہوں نے کہا کہ میں پچھلے 10 سالوں سے ڈرامہ نہیں کررہی ، جب ہم چھوٹے تھے اور نئے نئے انڈسٹری میں کام شروع کیا تھا تو ہمارے سینئر اپنے برابر میں کسی کو بیٹھنے تک نہیں دیتے تھے، ابھی بھی ایسا ہی ہوتا ہے، سینئرز کا کھانا الگ آتاہے اور نیچے کے عملے کا کا کھانا الگ۔
اداکارہ نے دانش تیمور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے دانش تیمور میں تھوڑی سی میں آگئی ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ انسان کو اپنا کل یاد رکھنا چاہیے، وہ بھول گیا ہے، اچھی بات ہے، آپ بہت اچھے اداکار ہیں، جنہوں نے آپ کے ساتھ کام کیا ہے ان سے اچھے سے بات کریں، اداکارہ صدف کنول مجھ سے بہت اچھے سے ملتی ہے۔