خیبرپختونخواحکومت

خیبرپختونخواحکومت نے اسکولوں کےلئے پی ٹی سی گرانٹس میں نمایاں اضافہ کر دیا

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولوں کےلئے پی ٹی سی گرانٹس میں اہم اضافہ کر دیا ۔ صوبائی کابینہ نے گرانٹس کو تین نئی مدات میں تقسیم کرنےکی منظوری د یدی ۔

میڈیارپورٹ کے مطابق کلاس روم کنزیوم ایبلزگرانٹ 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 13 ہزار روپے فی کلاس روم کردی گئی ،جبکہ پی ٹی ریپیئرزگرانٹ 7 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے فی کلاس روم مقرر کی گئی ہے۔طلبہ کے داخلے اورحاضری بڑھانے کےلئے فی طالب علم 300 روپے کی کیپیٹیشن گرانٹ بھی متعارف کرائی گئی ہے،مجموعی طور پر پی ٹی سی گرانٹس کے لئے سالانہ 6.185 ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔

محکمہ خزانہ نے تیسری اورچوتھی سہ ماہی کےلئے 3.073 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں، بندوبستی اضلاع کے اسکولوںکےلئے 2 ارب 73 کروڑ 87 لاکھ روپے اورضم شدہ اضلاع کےلئے 33 کروڑ 42 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں،فنڈز کی ریلیز کے بعد اسکولوں کو پی ٹی سی گرانٹس کی 100 فیصد فراہمی مکمل ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں