لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستانیوں کےلیے بڑی خوشخبری آگئی، میو اسپتال میں زیر علاج کورونا کے مریضوں کو ملیریا کی دوائی دی جارہی ہے جس کے انکی صحت پر مثبت اثرات پڑ رہے ہیں۔
میو اسپتال کے انچارج ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا ہے کہ ملیریا کی دوائی کلوروکین کورونا وائرس کے مریضوں کی صحت پر مثبت اثرات چھوڑنے لگی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میو اسپتال میں زیر علاج کرونا کے مریضوں کو ملیریا کہ ادویات دی جارہی ہیں۔
ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق کورونا کے زیر علاج مریضوں کو ملیریا کی ادویات کا اثربھی ہو رہا ہے۔ اسے قبل ڈسچارج ہونے والے 8 مریضوں کو ملیریا کی ادویات دی گئیں ہیں۔ ملیریا کی ادویات صرف کرونا سے متاثر ہونے والوں کو اثر کر رہی ہیں۔جو لوگ دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں انہیں ملیریا کی ادویات نہیں دے رہے۔