اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کے ساتھ پٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قمیت میں پندرہ روہے فی لیٹر کمی کے ساتھ پٹرول 81 روپے 58 پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 10 پیسے فی لٹرہوگئی ہے۔ مٹی کا تیل 30 روپے فی لیٹر اورلائٹ ڈیزل آئل 15 روپے فی لیٹر سستا کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 47 روپے 44 پیسے اورلائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 47 روپے 51 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
حکومت پاکستان فنانس ڈویثرن نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے