مانسہرہ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) مانسہرہ کے علاقے میں ناکے پر روکنے والے پولیس اہلکار سے بدتمیزی اور دھمکیاں دینے والے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
پولیس کے مطابق خاتون نے خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کیا اور ناکے پر موجود پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی اور کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ناکے کو توڑ کر گاڑی پولیس اہلکار پر چڑھانے کی کوشش بھی کی۔ خاتون کی اس حرکت پر اس کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اوردوران ڈیوٹی سرکاری ملازم کو دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
گزشتہ روز مانسہرہ روڈ بندہونے کی وجہ سے پولیس اہلکار ناکے پر گاڑیوں کو روک کر چیکنگ کر رہے تھے جہاں خاتون نے خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کیااور ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں سے نازیبا زبان استعمال کی جس کو ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوگئی ۔ جس پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس کیجانب سے اس خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔