ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی کو گٹر جنریشن کہنے کے بیان پر ایک بار پھر وضاحت دے دی۔چند روز قبل طلبہ کی تنظیم کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے نئی دہلی میں پیپر لیک کے معاملے پر شدید احتجاج کیا گیا، جس پر اداکارہ کی جانب سے جین زی کو گٹر جنریشن قرار دیا گیا تھا۔
کنگنا کے اس بیان کے بعد ناصرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ انڈسٹری کی مشہور شخصیات کی جانب سے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ شدید تنقید کے بعد کنگنا نے جین زی کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا خوشی ہے کہ ہماری نوجوان نسل باشعور ہے اور چیزوں کو سمجھتی ہے۔تاہم اب ایک بار پھر کنگنا رناوت نے جین زی کو گٹر جنریشن سے ملاتے ہوئے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو کاکروچ کہتے ہیں، اور ہم کہتے ہیں کہ کاکروچ گٹروں سے نکلتے ہیں تو اس میں کیا غلط ہے؟ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں خود کو کاکروچ نہیں سمجھتی، اگر کوئی مجھے کہے کہ میں گٹر میں رہتی ہوں تو میں اس کی تردید کروں گی لیکن اگر کوئی خود کو کاکروچ ہونے کا دعوی کرتا ہے، تو فطری طور پر وہ گٹر میں ہی رہے گا اور کہاں رہے گا؟
The mobile version works perfectly and I can play anywhere on the go. Very convenient and fast loading times. Try 17jilicasinologin for a smooth ride.
A very professional setup with a huge selection of tables. I love the atmosphere and the transparency of the games. I will definitely keep coming back to krevocasino.
I enjoy your work, regards for all the informative content.
http://www.arderborelnot.com/