لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں خودکشی کرنے والے 80 سالہ عبدالزاق شریف کا خط سامنےآیاہے۔ جس میں اس نے وصیت کی ہے کہ اسکو لاوارث قرار دیکر ایدھی اسکی تدفین کرے۔
خودکشی سے قبل لکھے گئے خط کے مطابق فلیٹ میں موجود تمام سامان آپکی ملکیت ہے اور 12 ہزار کا جو قرض دینا تھا وہ اسے معاف کردیا جائے ،یہ بھی لکھا کہ کسی تختہ دار کو موت کی اطلاع نہ دی جائے اور اگر لاش کسی ہسپتال کو چاہیے ہو تو اسکو دے دی جائے۔