لاہور(شوبز ڈیسک)ادکارہ عائشہ مہر نے کہا ہے کہ شوبز کیساتھ ساتھ اپنی تعلیمی سلسلہ جاری رکھوں گی ، میری خواہش ہے کہ میں فن کی دنیا میں خوب نام کماوں اس کے لئے میری کی مکمل سپورٹ مجھے حاصل ہے ،
میں اس بات سے واقف ہوں کہ تعلیم یافتہ انسان دنیا کے کسی شعبے میں مار نہیں کھاتا ، میں مسلسل محنت ولگن سے کام کررہی ہوں ، بہت جلد شوبز کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاوں گی ، ہمیشہ محنت سے ہی آگے بڑھنے کی کوشش کی اور مستقبل میں محنت سے ہی آگے بڑھنے کی کوشش کروں گی ۔









