اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) بحریہ ٹاؤن سفاری ہومز میں ایک اعلیٰ پولیس افسر کے حکم پر روات پولیس کی جانب سے دو خواتین کو ان کے گھر میں غیر قانونی طور پر محبوس کرنے اور ہراساں کرنے کے خوفناک و شرمناک واقعہ کو عوام بھلا نہ پائی تھی کہ ایک اور سینئر پولیس افسر ایس ایس پی آپریشنز عامر خان نیازی کی جانب سے اپنی ہی زنانہ پی ایس پی کولیگز کو ہراساں کرنے کی خبر نے نہ صرف پنجاب پولیس بلکہ پوری دنیا میں تھرتھلی مچا دی۔
تھانہ بنی کے محرر کفیل سے سالم بکرے و دنبے بطور رشوت لے کر جم میں باڈی بنانے والے اور اپنی ہی پی ایس پی زنانہ کولیگز کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے کرپٹ ایس ایس پی آپریشنز عامر خان نیازی کو آئی جی پنجاب نے کلوز ٹو سنٹرل پولیس آفس لاہور کر دیا گیا
تفصیلات مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا راولپنڈی پولیس کی فی میل پی ایس پی افسران کی جانب سے “ہراسمنٹ ایٹ ورک پلیس” کی شکایات و کرپشن کے الزمات پر نوٹس
ایس ایس پی آپریشنز محمد عامر خان نیازی کو کلوز ٹو CPO لاہور کر دیا
پنجاب پولیس کے سربراہ نے SSP عامر خان نیازی خلاف انکوائری لیے ہائی لیول کمیٹی بھی تشکیل دے دی جس کی سربراہی ڈی آئی جی محمد ادریس کر رہے
ڈی آئی جی محمد ادریس کی آر پی او آفس آمد اور شکایت کنندگان پی ایس پی افسران سمیت دیگر پولیس افسران، ایس ایچ اوز و محررز سے انکوائری؛ بیانات قلمبند کر لیے
زرائع مطابق ڈی آئی جی محمد ادریس سامنے راولپنڈی پولیس کی تین فی میل پی ایس پی افسران (جن میں اسے ایک ایس ایس پی، دوسری ایس پی اور تیسری اے ایس پی ہیں) پیش ہوئیں اور اپنے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے
علاوہ ازیں DIG محمد ادریس نے سابق ایس ایچ او SI حبیب سے بھی انکوائری کی جس نے زرائع مطابق SSP عامر نیازی کو ان کے زیر تعمیر گھر لیے سینٹری و دیگر کام لیے مبینہ طور پر بیس لاکھ روپے کا سامان بشمول پائپ بطور رشوت دیا تھا
اسی طرح انکوائری کمیٹی کے سربراہ نے تھانہ بنی میں تعینات محرر کفیل سے بھی پوچھ گچھ کی جن پر الزام ہے کہ ان سے ایس ایس پی عامر خان نیازی سالم بکرے/دنبے بطور رشوت وصول کرتے تھے
اسی طرح ایک فی میل ایس پی (جوکہ ایس ایس پی عامر خان نیازی خلاف ہراسمنٹ کی شکایت کرنے والی ہیں) کے ریڈر (جسکو ایس ایس پی عامر نیازی نے کسی وجہ سے معطل کردیا تھا) کو بھی انکوائری کمیٹی کے سربراہ نے بلایا اور ان سے سوال جواب کیے
راولپنڈی پولیس لائن میں تعینات OSI (جوکہ سابق ایس ایس پی آپریشنز کے چہیتے سمجھے جاتے تھے) کو بھی کمیٹی اراکین نے آر پی او آفس طلب کر کے جانکاری کی
زرائع مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بنائے جانے والی انکوائری کمیٹی اراکین نے راولپنڈی میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور کام کی جگہ پر زنانہ پولیس افسران کو ہراساں کرنے اور دیگر لو رینگ پولیس افسران سے منتھلیاں و دیگر اقسام کی رشوت وصولی کرنے والے ایس ایس پی عامر نیازی خلاف بڑے پیمانے پر انکوائری جاری ہے جس میں سکیورٹی برانچ سمیت دیگر برانچز کے افسران، ایس ایچ اوز، انچارج ڈالفن فورس سے بھی بلا کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے
دوسری جانب عامر خان نیازی کی ہوشرباء کرپشن کی داستانیں، اپنی ہی زنانہ کولیگز کو ہراساں کرنے کی خبر راولپنڈی پولیس پر بم بن کر گری جس سے پورے محکمہ کھلبلی مچی ہوئی ہے
حیران کن طور پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی، معاشرے کے پسے ہوئے افراد کے حقوق کی حفاظت کرنے والی اور حکومت پنجاب
آئی جی پنجاب کی جانب سے راولپنڈی پولیس کا دنیا میں مثبت امیج اجاگر کرنے لیے تعینات کی گئی تین پی ایس پی افسران نے استفسار پر یکسر انکار پر دیا کہ وہ SSP عامر خان نیازی کی جانب سے ہراسگی کا شکار ہوئی ہیں یا انہوں نے آئی جی کو اسکی شکایت درج کروائی
تاہم ان میں ایک ASP رینک کی افسر نے بتایا کہ وہ محکمہ کی اور زنانہ افسران کی طرح انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئی اور اپنا بیان بھی ریکارڈ کروایا تاہم انہوں نے اپنی جانب سے SSP عامر نیازی خلاف ہراسکی کی درخواست کی خبر کو ماننے سے انکار کردیا
آر پی او راولپنڈی سید خرم علی شاہ نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے الزامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز عامر خان نیازی کو کلوز تو سنٹرل پولیس آفس لاہور کر دیا اور ان الزامات کی انکوائری لیے ڈی آئی جی محمد ادریس کی سربراہی میں ہائی لیول کمیٹی تشکیل دے دی
انہوں نے کہا کہ کسی بھی افسر کو بغیر الزامات کی تحقیق کے مؤرد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا
یہاں ایک اور خوفناک خبر کوشئیر کرتا چلوں کے عامر خان نیازی مبینہ طور پر اچھے کردار کے مالک نہیں ہیں
زرائع مطابق جب وہ اے ایس پی تھے تو انہوں نے پنجاب پولیس کی ایک نہایت ہی خوبرو اے ایس پی سے شادی کر لی تھی
موصوف کی بیوی ایک پُر فضا مقام کی اے ایس پی سرکل تعینات تھی جب یہ ایک لیڈی کانسٹیبل ساتھ رنگ رلیاں منانے مبینہ طور پر ایک ہوٹل میں جا گھسے جس کی اطلاع ان کی اہلیہ کو ہوگئی جنہوں نے فی الفور اس ہوٹل پر بھاری نفری ہمراہ ریڈ کر دیا اور اپنے شوہر کو ایک زنانہ سپائی ساتھ روم میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
زرائع مطابق عامر خان نیازی کی اے ایس پی بیوی نے ان کی خوب “دھنائی” کی جس بعد انہوں نے اے ایس پی عامر خان نیازی سے خلع لے لی تھی
بعد ازاں عامر خان نیازی نے ایک بار پھر کسی سب انسپکٹر رینک کی خاتون پولیس افسر سے شادی کر لی تھی
زرائع مطابق ایس ایس پی عامر خان نیازی پر ڈی پی او چنیوٹ تعیناتی دوران بھی شدید کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے جبکہ انہوں نے جہلم میں تعیناتی دوران ایک برٹش فیملی کے دوست کا نسلی گھوڑا پسند آجانے پر نہ صرف یہ گھوڑا بلکہ ایک عدد بھینس بھی اپنے قبضہ میں لے لی تھی۔ اسی طرح اس پولیس افسر پر ایک دوست سے Vigo ڈالا لے کر ہڑپ کرنے کا بھی الزام ہے جس کی انکوائری جاری ہے