نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں،تشدد اور عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب میں کہا سفارتکاری اور مسلسل مذاکرات ہی متنازع امور کے پائیدارحل کا واحد راستہ ہے،خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، تشدد اور عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہوناچاہیے،پاکستان کشیدگی میں کمی،جنگ بندی اورعلاقائی استحکام کیلئے تعمیری سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے زوردیاکہ حساس مذاکرات کے دوران ایسے بیانات اوراقدامات سے گریزکیا جائے،جوغلط فہمیوں کوجنم دیں،تمام ترتوجہ اورکوششیں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پرموثرعملدرآمدیقینی بنانے پرمرکوزہونی چاہئیں۔