کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگومیں وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے متعلق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکا انتہائی اہم اور کامیاب ثابت ہوا جس پر کابینہ نے وزیراعظم کو مبارکباد دی ہے، اپوزیشن کو وزیراعظم کی عالمی سطح پر پذیرائی ہضم نہیں ہوئی اس لیے عوامی مسترد کردہ سیاستدانوں نے یوم سیاہ منایا، عوام نے 25 جولائی کو اپنے ووٹ کی سیاہی اس گروہ کے منہ پر ملی تھی اور یہ اس بات کا سوگ منا رہے ہیں، اس گروہ کا ایک ٹولہ احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے میں مصروف ہے
معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کے جلوسوں کا نہ روکنے کا حکم دیا ہے، قوم خود دیکھ لے گی کہ اپوزیشن کے شو کتنے فلاپ ہیں، ہم صرف یہ چاہتے ہیں یہ انتشار کی سیاست سے باہر آجائیں،اپوزیشن اگلی بار اپنے حالیہ شو کی ناکامی پر یوم سیاہ منائے گی۔