آزاد کشمیر

حکومت نے آزاد کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 9 جون کو احتجاج کی کال پر حکومت نے ریاست میں 12جون تک کیلئے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی۔

سیاحت و دیگر مقاصد کیلئے آنے والے افراد کیلئے بھی حکومت آزاد کشمیر نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے 20جون تک آزاد کشمیر کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔احتجاجی کال کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کے 1500سے زائد افسران و اہلکاروں پر مشتمل فورس آزاد کشمیر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے،38میں سے 35مطالبات تسلیم ہونے کے بعد بھی احتجاج پر اصرار عوامی مفاد نہیں بلکہ سیاسی ضد ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ لکھیں