لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ کالجز ایسوسی ایشن رانا عدیل ممتاز نے ایسوسی ایشن کے مطالبات پیش کر دیے انکا کہنا تھا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے پچھتر فیصد. طلباء کو تعلیم فراہم کرتے ہیں اور داخلے کے وقت پر قومی مفادات کو ترجیع دیتے ہوئے ہم نے ادارے بند کر دیے ہیں لیکن ہمارے ہم مشکلات میں ہیں ہم باقائدہ سے حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں مشکل وقت میں دوسرے سیکٹرز کی طرز پر ہمیں بھی مدد کی جائے انکا کہنا تھا کہکالجز جو کرایوں پر ہیں ان کے کرایوں کو تین ماہ کے لیے موخر کیا جائےہمارے بجلی و گیس کے بلز کو موخر کیا جائے ہمارے اساتذہ کی تنخواہ کا پچاس فیصد بوجھ حکومت ہمارے ساتھ مل کر اٹھائے۔