اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاہے کہ حکومت ،اتحادی جماعتوں کیخدمت کیایجنڈے اورمہذب اپوزیشن کی تعمیری تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ مالی سال24ـ2023 بجٹ کی منظوری پر تمام سٹیک ہولڈرز کو مبارکبادپیش کرتے ہیں، قومی اسمبلی میں 13یوم جاری رہنے والے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن بنچز کے اراکین نے بجٹ بحث میں بھر پور حصہ کیا۔
مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ بجٹ اجلاس میں تمام پارلیمانی روایات پوری ہوئیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جمہوری اقدار کی پاسداری کرنے والی جماعتیں کسی قسم کی بدنظمی،گالم گلوچ اور ہلہ گلہ کے بغیر بجٹ منظورکرانے میں کامیاب رہیں۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ یہ جمہوریت اور جمہوریت پسند سیاستدانوں کی عظیم فتح ہے۔









