حفیظ ، عامر

حفیظ ، عامر، آصف اور دہانی سمیت 8پاکستانی کھلاڑی زیم ایفرو ٹی 10 کھیلیں گے

ہرارے (سپورٹس ڈیسک ) زیم ایفرو ٹی 10کا پہلا ایڈیشن رواں ماہ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کھیلا جائے گا جس میں شریک 5ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کا انتخاب کرلیا ہے ۔

لیگ میں 8پاکستان کھلاڑی ایکشن میں نظرآئیں گے۔ گزشتہ روز منعقدہ ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں آصف علی، محمد عامر، مرزاطاہربیگ اور طیب علی کو ڈربن قلندر نے چنا ۔

جبکہ محمد عرفان کیپ ٹان اسمپ ، شاہنواز دہانی ہرارے ہریکنز، عثمان شنواری اور محمد حفیظ جوہانسبرگ بفلیو کی جانب سے کھیلیں گے۔ تمام ٹیمیں آنے والے دنوں میں اپنے اسکواڈ میں ایک اور کھلاڑی کو شامل کریں گی کیونکہ پانچ کرکٹرز کو قومی ایمرجنگ پلیئر پروگرام سے منتخب کیا جائے گا ، جو نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 20جولائی سے ہوگا جبکہ فائنل 29جولائی کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں