اسلام آباد ( کھیل)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے سری لنکن ٹیم کے خلاف وارم اپ میچ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔
سری لنکا کرکٹ پریزیڈنٹ الیون کے خلاف 2 روزہ وارم اپ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حسن علی نے کہا کہ وارم اپ میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 2 روزہ وارم اپ میچ میں ہمیں اچھی تیاری کا موقع مل گیا، سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ 2 دن میں ہم نے 14 وکٹیں لیں اور کچھ پلیئرز نے رنز بھی کیے جو پر اعتماد ہے۔
انہوں نے کہاکہ اپنی کھوئی ہوئی فارم کو بحال کرنے کی کوشش کروں گا، پی ایس ایل کے بعد کاؤنٹی کھیلنے گیا، وہاں پرفارمنس اچھی رہی، جس سے مجھے کافی اعتماد ملا۔