اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ حسب توقع الیکشن کمیشن اور گورنر کے اجلاس میں صرف وقت ضائع کیا گیا۔
منگل کو اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان کے آئین اور ہائیکورٹ کے احکامات کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین کو ردی کتاب کی طرح لیا جا رہا ہے،عوام کی رائے کی کوء حیثیت ہے نہ اوقات ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر آئین کی بحالی کیلئے عوام سڑکوں پر نہ نکلے تو پاکستان نو آبادی بن جائیگا۔