فیصل آباد (ایجوکیشن ڈیسک)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے ایڈوانس سٹڈیز اور ریسرچ بورڈ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین کی زیر صدارت اقبال ہال اولڈ کیمپس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے تمام ممبران اور ڈینز نے شرکت کی، ایڈوانس سٹڈیز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حضور محمد صابر نے میٹنگ کے ایجنڈے اور اہم نکات پر بریفنگ دی۔ ایڈوانس سٹڈیز اور ریسرچ بورڈ کے اس اجلاس میں پی ایچ ڈی کے مختلف طلباءکے تھیسز کی اویلیوایشن رپورٹ پیش کی گیں، جن کو سیر حاصل گفتگو کے بعد منظور کر لیا گیا۔
ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباءو طالبات کے درینہ مسائل کو حل کرنے اور ان کی ڈگریاں مقررہ وقت میں مکمل کروانے کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات اٹھانے کے حوالے سے غور کیا گیا۔ طلباءکو مقررہ تاریخ تک تھیسز جمع نہ کروا سکنے کی صورت میں مزید توسیع دی گئی۔
میٹنگ میں طلباءطالبات کو ریسرچ اور تھیسز کے متعلق مزید سہولیات دینے اور آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین کا کہنا تھا کہ ہر بغیر کسی تعطل کے ہر مہینے ایڈوانس سٹڈی اینڈ ریسرچ بورڈ کی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جس سے شعبہ جات میں ہم آہنگی اور طلباءکے مسائل کو ترجیع بنیادوں پر حل کرنے میں مدد ملے گی، جو طلباءتھیسز اور ریسرچ کے معاملے میں مسائل کا شکار ہیں ان کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے تا کہ ملک میں ریسرچ کے کلچر کو فروغ دیا جا سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ طلباءکو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے اور مستقبل میں ان کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ طلباءفارغ التحصیل ہونے کے بعد ملکی معیشت میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔