ساہیوال( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ساہیوال ہائی سیکورٹی جیل میں مبینہ طور ایلیٹ اہلکار نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ جیل حکام کے مطابق اہلکار کی موت اچانک گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال ہائی سکیورٹی جیل میں تعینات ایلیٹ اہلکارمحمد شیرنے لائن آفیسرسے تنگ آکرمبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق محمد شیر ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اس کو اچانک اسکی رائفل چلنے سے وہ زخمی ہوگیا۔ جسے زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کیا گیا مگروہ جانبر نہ ھو سکا۔
جیل ذرائع کے مطابق اہلکارکافی دنوں سے پریشان تھا اور لائن آفسر کے رویے سے بھی پریشان تھا۔ ذرائع کے مطابق محمد شیر نے خودکشی کی ہے۔ متوفی محمد شیرچار بچوں کا باپ اورفیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کا رہائشی تھا۔
محمد شیر نے خودکشی کی ہے اوراچانک گولی چلنے کی اسکی موت ہوئی آئی جیل خانہ جات مرزاسلیم بیگ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ اہلکارکے بچوں کو ساٹھ سال تک پینشن دی جائے گی اورفیملی کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔
ایلیٹ اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ضروری کارروائی کرتے ہوئے ورثا کے حوالے کردیا۔ متوفی کی نماز جنازہ جیل میں اداکی گئی جس میں جیل افسران سمیت اہلکاروں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ متوفی کو پولیس دستے نے سلامی دی جس کے بعد اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
ایک ماہ قبل میں ساہیوال ہائی سکیورٹی جیل میں نوجوان اہلکارنے افسران کے رویے سے تنگ آکر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اسکی جان بچ گئی تھی۔