کراچی (سپورٹس نیوز)پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے بیٹر جیسن رائے نے بہترین کور ڈرائیو کھیلنے والے بیٹر کا نام بتا دیا۔ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے بیٹر جیسن رائے نے ای این بیل کے کور ڈرائیو کو بہترین قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور بھارت کے شبھمن گل بھی بہترین کور ڈرائیو کھیلتے ہیں۔
جیسن رائے نے کہا کہ پْل شاٹ رکی پونٹنگ بھی بہترین کھیلتے تھے، کیون پیٹرسن بھی تیز بولنگ پر شاندار پْل شاٹ کھیلتے تھے لیکن میں پونٹنگ کا نام لوں گا۔میزبان نے سوال کیا کہ اسٹریٹ ڈرائیو کے لیے کونسا کھلاڑی منتخب کریں گے؟ جواب میں اوپنر بیٹر نے ہم وطن جو روٹ کا نام لیا۔
ریورس سوئپ کے سوال پر جیسن رائے نے جوز بٹلر کا نام لیا ہے، سوئچ ہٹ پر انہوں نے کیون پیٹرسن کو منتخب کیا۔انگلش بیٹر نے کہا کہ کٹ شاٹ بائیں ہاتھ کے سری لنکن بیٹر کمار سنگارا بہترین کھیلتے تھے، سلوگنگ پر انہوں نے آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ کو منتخب کیا ہے۔
٭٭٭٭٭












