ابرار الحق

جواد احمد معصوم آدمی ہیں، ان کیلئے بڑی دعائیں مانگی ہیں‘ ابرار الحق

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ جواد احمد معصوم آدمی ہیں، میری ان کیلئے دعا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران ابرار الحق کا کہنا تھاکہ جواد احمد معصوم آدمی ہیں، میری ان کیلئے دعا ہے، ان کی باتوں کو انجوائے کرتا ہوں

۔انہوں نے بتایاکہ میں نے جواد احمد کیلئے بڑی دعائیں مانگی ہیں، میں نے مکہ شریف جا کر دعائیں مانگیں وہ ہمارا کولیگ ہے، اسے اپ سیٹ ہوتا دیکھتے ہیں، ان کے اندر پتا نہیں کس چیز کا غصہ اور نفرت ہے، اللہ کرے وہ نفرت ختم ہوجائے ان کے دل کو اطمینان، سکون اور خوشیاں ملیں۔

جواد احمد سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں ابرار الحق کا کہنا تھاکہ میں ہمیشہ کہتا تھا میری طرف سے کچھ نہیں، اب وہ ہر کسی کے ساتھ ایسا رویہ رکھ رہے ہیں، ابھی آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا، جب انسان بولتا ہے تو پہچانا جاتا ہے لیکن میں آج بھی ان کیلئے دعاگو ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں