• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 229رنز سے شکست دیدی

News Editor by News Editor
اکتوبر 22, 2023
in کھیل
0 0
0

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ 2023کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے ہنریچ کلاسن، ریزا ہینڈرکس اور مارکو جینسن کی جارحانہ بیٹنگ کے بعد بائولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 229 رنز سے شکست دیدی،

جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے، انگلینڈ کی ٹیم 22اوورز میں 170پر ڈھیر ہوگئی ،سنچری بنانے والے کلاسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔بھارتی شہر ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو کوئنٹن ڈی کوک نے میچ کی پہلی ہی گیند پر چوکا رسید کیا تاہم اگلی ہی گیند پر وہ ریس ٹوپلی کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔اس کے بعد ریزا ہینڈرکس کا ساتھ دینے راسی وین ڈر ڈوسن آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 124 رنز کی ساجھے داری بنائی۔

اس مرحلے پر عادل رشید نے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے ڈوسن کی 60 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ورلڈ کپ میں پہلا میچ کھیلنے والے ریزا ہینڈرکس نے 75 گیندوں پر تین چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 85 رنز کی باری کھیلی لیکن اس سے قبل کہ وہ سنچری اسکور کرتے، راشد نے اپنی ٹیم کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے ہینڈرکس کو چلتا کردیا۔

قائم کپتان ایڈرن مرکرم کے ہمراہ کلاسن نے میدان سنبھالا اور دونوں کھلاڑیوں نے 59 رنز کی شراکت بناتے ہوئے اسکور کو 233 رنز تک پہنچا دیا لیکن اس مرحلے پر پروٹیز کو یکے بعد دیگرے کو نقصان پہنچے اور ٹوپلی نے 42 رنز بنانے والے مرکرم کے بعد ڈیوڈ ملر کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔

37ویں اوور میں 243 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد جنوبی افریقہ کی بڑے اسکور کی امیدیں ماند پڑتی نظر آرہی تھیں تاہم وکٹ پر آنے والے نئے بلے باز مارکو جینسن نے کلاسن کے ہمراہ اگلے چند اوورز میں میچ کا نقشہ بدل دیا۔دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش بالرز کو تختہ مشق بنا دیا اور چھکے چوکوں کی برسات کرتے ہوئے 76 گیندوں پر 151 رنز کی شراکت بنا کر جنوبی افریقہ کو مضبوط مقام تک پہنچا دیا

کلاسن نے 67 گیندوں پر 4 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے اور جب وہ آٹ ہوئے تو اسکور بورڈ پر 394 رنز کا مجموعہ جنوبی افریقہ کی برتری کا ثبوت پیش کررہا تھا تاہم اس بڑے اسکور کو اصل سہرا جینسن کے سر رہا جنہوں نے صرف 42 گیندوں پر 6 فلک بوس چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی باری کھیلی۔جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹوپلی نے 88 رنز کی پٹائی کے بعد 3 وکٹیں لیں جبکہ گس ایٹکنسن اور عادل رشید نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی نے ٹیم کو 118 رنز کا آغاز فراہم کیا ہی تھا کہ جونی بیئراسٹو بانڈری پر کھڑے ڈوسن کو کیچ دے بیٹھے۔جنوبی افریقہ کا جو روٹ پھنسانے کا منصوبہ کارگر رہا اور وہ لیگ سلپ میں کھڑے ڈیوڈ ملر کو کیچ دے کر مارکو جینسن کی وکٹ بن گئے۔

جینسن نے عمدہ بیٹنگ کے بعد شاندار بالنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھتے ہوئے اپنے اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر ڈیوڈ ملان کی بھی قیمتی وکٹ حاصل کر لی۔ایک عرصے کے بعد انگلش ٹیم میں واپس آنے والے گزشتہ ورلڈ کپ کے ہیرو بین اسٹوکس اپنی واپسی کو یادگار نہ بنا سکے اور ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کر چلتے بنے اور اس طرح انگلینڈ کی ٹیم 67 رنز پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

جوز بٹلر نے روایتی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 15 رنز بنائے اور ہیری بروک کے ہمراہ اسکور کو 67 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر وہ جیرالڈ کوئٹزے کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے کر چلتے بنے۔ایک گیند بعد ہی کوئٹزے نے ایک اور کاری ضرب لگاتے ہوئے ہیری بروک کو ایل بی ڈبلیو کیا تو انگلش ٹیم 68 رنز پر تمام مستند بلے بازوں کی خدمات سے محروم ہو چکی تھی۔

عادل راشد نے بھی معاملے کی نزاکت کو نہ سمجھتے ہوئے بڑے شاٹس کھیلنے پر ہی اکتفا کیا اور 10 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ ٹوپلی آئوٹ ہوئے تو انگلینڈ کی ٹیم 100 کے مجموعے پر 8 وکٹیں گنوا چکی تھی۔اس مرحلے پر گس ایٹکنسن کا ساتھ دینے مارک وڈ آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے بڑے شاٹس کھیلنا شروع کردیے۔

شکست واضح نظر آتے ہوئے انگلینڈ کے ٹیل اینڈرز نے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی حکمت عملی اپنائی اور نویں وکٹ کے لیے 33 گیندوں پر 70 رنز کی شراکت قائم کی لیکن کیشپ مہاراج نے 35 رنز بنانے والے ایٹکنسن کو آئوٹ کر کے بالآخر دفاعی چیمپیئن ٹیم کی بساط 170 رنز پر لپیٹ دی۔مارک وڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 17 گیندوں پر پانچ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیدرلینڈز سے شکست کھانے والی جنوبی افریقہ نے عالمی کپ میں شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے میچ میں 229 رنز سے کامیابی حاصل کر کے پوانئٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن سنبھال لی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئٹزے نے تین جبکہ نگیدی اور جینسن نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔سنچری بنانے والے کلاسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انگلینڈجنوبی افریقہدفاعی چیمپیئنشکستورلڈ کپ 2023
Previous Post

آپ کی آمد خوشیاں لائیگی، عمر اکمل کا نواز شریف کی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار

Next Post

بجلی چوری پر مزید267کنکشنز منقطع ،28ملزمان گرفتار

News Editor

News Editor

Next Post
بجلی چوری

بجلی چوری پر مزید267کنکشنز منقطع ،28ملزمان گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading