پوجا بیدی

جنسی ہراسانی کے جھوٹے مقدمہ کا اعتراف، پوجا بیدی نے شلپا شندے کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) سینئر بھارتی اداکارہ، ٹیلی ویژن میزبان اور کالم نگار پوجا بیدی نے شلپا شندے کی جانب سے جھوٹے جنسی ہراسانی کے مقدمے پر انھیں آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اس کے سنگین نتائج ہونے چاہئیں۔ پوجا بیدی نے شلپا شندے کے اس اعتراف پر سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے کہ انہوں نے جنسی ہراسانی کا ایک جھوٹا مقدمہ درج کروایا تھا۔

56 سالہ پوجا بیدی نے ایک میڈیا ادارے سے گفتگو میں کہا کہ جو بھی خاتون ان قوانین کو، جو متاثرین کے تحفظ کے لیے بنائے گئے ہیں، کو انتقام، ذاتی مفاد، دبا ڈالنے یا شہرت حاصل کرنے کے لیے استعمال کرے، وہ دراصل اس مقصد سے غداری کرتی ہے جس کے لیے یہ قوانین بنائے گئے تھے۔ جھوٹے الزامات نہ صرف بے گناہ افراد کی زندگیاں تباہ کرتے ہیں بلکہ حقیقی متاثرین کے لیے بھی انصاف حاصل کرنا مشکل بنا دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں