کراچی ( نمائندہ خصوصی)نگراں وفاقی وزیرِ مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ جنت کے ٹھیکیدار ہم نہیں، یہ اللّٰہ کا معاملہ ہے۔
کراچی میں انیق احمد نے جامعہ بنوریہ کے طلباء و اساتذہ سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انیق احمد نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کچھ ہدایات جاری کی ہیں ان پر عمل کرنا ہے۔انیق احمد نے کہا کہ حرف تہجی میں س اور ش ساتھ ساتھ ہیں اسی طرح شیعہ سنی ساتھ ساتھ ہیں،
ہمارے معاشرے سے اعتراض ختم ہوجائے تو سب ٹھیک ہو جائے، سختیاں اور منافقت سب کو ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن ساز گار ماحول میں ہونا چاہیے، قوم کو مایوسی سے نکالنا ہے، مایوسی کفر ہے۔انہوںنے کہاکہ روڈ ٹو مکہ منصوبے پر کام ہو رہا ہے، حجاج کی بہترین خدمت کرنا چاہتے ہیں۔