حافظ نعیم الرحمن

جماعت اسلامی کا میئر انتخابات میں دھاندلی سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو خط

کراچی (نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی نے میئر انتخابات میں دھاندلی سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ، خط میں کہا گیا کہ سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کے 29ارکان کو اغواءکرکے ووٹ ڈالنے سے روک دیا ، الیکشن کمیشن اس فراڈ عمل کو کالعدم قرار دے اور نیا شیڈول جاری کرے ۔

الیکشن کمیشن کا بنیادی مقصد صاف وشفاف الیکشن کرانا ہے ، الیکشن کمیشن صاف وشفاف انتخابات کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا ، سندھ حکومت کے غیر آئینی وغیر جمہوری اقدامات سے آگاہ کرتے رہے ، الیکشن کمیشن ہمیشہ کی طرح خاموش تماشائی بنا رہا ، میئر کے انتخابات کے موقع پر بال کے دروازے بند کردیئے گئے ، 29 پی ٹی آئی ممبران کو گھروں سے اغواءکرکے روک دیا گیا ۔

حاضری مکمل ہونے کے بعد انتخابات کا عمل شروع کیا جاتا بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا ۔ الیکشن کمیشن نے اپنا کردار ادا نہیں کیا تبدیل کیا گیا ، یہ حقیقی مینڈیٹ کیساتھ دھوکا اور جبری قبضہ ہے ، مینڈیٹ پر قبضے کے نتائج شہراور ملک کے حق میں بہتری نہیں ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں