اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جلدی الیکشن کرانے کی پی ٹی آئی کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی۔
ایک انٹرویومیں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر نے پرویز الٰہی کے بارے میں کیا کچھ نہیں کہا، پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے کبھی غیر پارلیمانی زبان استعمال نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے کے پی کے کو تباہ کر دیا ہے، وہاں کے چیف ایگزیکٹیو آج اپنے گھر نہیں جا سکتے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو صوبہ دہشت گردی کا نشانہ بن رہا ہے اس کی کتنی پولیس بنی گالہ اور لاہور میں لگی ہوئی ہے؟انہوںنے کہاکہ جس ٹیم کا کپتان اتنا نااہل ہو وہ ٹیم کیا کام کر سکے گی۔