جعلی ادویات

جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے کابینہ کی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری

اسلام آباد (ہیلتھ نیوز) ملک بھر میں جعلی اور غیر معیاری دواں کے مکرہ کاروبار کے خاتمے کے لیے وفاقی کابینہ نے دواں کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

اس مقصد کے لیے حکومت نے ڈرگ لیبلنگ اینڈ پیکنگ رولز 1978 میں ضروری ترامیم کی بھی منظوری دی ہے۔وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کی فارماسیوٹیکل ہسٹری میں ایک میل کا پتھر ثابت ہوگا، کیونکہ اب نگرانی کے روایتی طریقوں کی جگہ جدید ڈیجیٹل نظام لے گا۔

نئے ڈیجیٹل نظام کے اہم خدوخال کے مطابق تمام مقامی دوا ساز کمپنیوں اور امپورٹرز کے لیے لازم ہوگا کہ وہ ہر دوا کے پیک پر معیاری ٹو ڈی بارکوڈ اور سیریلائزیشن ڈیٹا درج کریں۔ پاکستان میں پہلی بار ہر دوا کو مینوفیکچرنگ سے لے کر میڈیکل اسٹور تک ڈیجیٹل طریقے سے ٹریک اور ویریفائی کیا جا سکے گا۔ جبکہ عام گاہک یا مریض خود بآسانی موبائل کے ذریعے دوا کی میعاد (Expiry) اور قیمت کی مستند معلومات حاصل کر سکے گا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اس جدید نظام کو ملک بھر میں نافذ کرنے اور سپلائی چین کو محفوظ بنانے کی ذمہ دار ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں