اسلام آباد (کورٹ رپورٹر ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف شکایت پر فوری کارروائی شروع کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
عدالت عظمی کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جسٹس منیب اختر نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ درخواست گزار نے جوڈیشل کونسل کی کارروائی ریگولیٹ کرنے سے متعلق درخواست دائر کر رکھی تھی، سپریم کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے 13جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکیخلاف ریفرنس جاری رکھنے کی درخواست خارج کردی۔ درخواست گزار نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف شکایت آنے پر فوری کارروائی شروع کرنے کے احکامات دینے کی استدعا کر رکھی تھی۔