لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے جمعرات سے تیز اندھی اور گرج چمک کےساتھ بارشوں کی ایڈوائزری جاری کردی۔ تمام ڈپٹی کمشنرز کو احتیاطی اقدامات کرنے کےلیے مراسلہ جاری کردیاگیا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے میں پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دی گئیں ہیں کہ جمعرات سے ہوائوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا جس کے باعث تیز اندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب ڈپٹی کمشنرراولپنڈٰی، جہلم، چکوال، اٹک، میانوالی، بھکر، سرگودھا، لیہ، خوشاب منڈی بہائوالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، ناروال، شیخوپورہ، لاہور، قصور فیصل آباد جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کو تیز اندھی اور بارشوں سے انسانی جان کے ضیا کو بچانے کےلیے ہنگامی اقدامات کرنے کا کہا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جمعہ سے لیکر سوموار تک جاری رہے گا۔