سلمان خان

تنہائی سے متعلق بیان ‘ سلمان خان کی وضاحتی ٹوئٹ وائرل

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے تنہائی سے متعلق اپنی ٹوئٹ پر وضاحت پیش کردی۔سلمان خان نے ایکس پر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا میں اپنی بات نہیں کر رہا تھا، میں اکیلا کیسے ہو سکتا ہوں جب میرے پاس فیملی اور آپ جیسے مداح ہوں، اگر آپ سب کی دعاﺅں کے باوجود بھی میں نے خود کو اکیلا کہا تو میں دنیا کا سب سے بڑا ناشکرا ہوں گا۔

اداکار نے لکھا کبھی کبھی لوگوں کے ساتھ رہ کر پک جاتا ہوں، اسی لیے چاہتا ہوں کچھ وقت اکیلے گزاروں۔واضح رہے کہ اداکار نے اپنی سابقہ ٹوئٹ میں ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے آپ کے ساتھ رہنے کے 2 طریقے ہیں، اکیلے اور تنہا، اکیلے رہنا آپ کا اپنا انتخاب ہوتا ہے اور تنہا جب کوئی آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں